وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات

جنرل عاصم منیر شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات میں ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی۔

سربراہ پاک فضائیہ نے وزیراعظم کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں کی ملاقات میں پاک فضائیہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے