شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف تاجکستان کے 2 روزہ دورے پر روانہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف تاجکستان کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ پاکستانی وفد میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ بھی شامل ہیں۔

دوشنبے آمد پر وزیراعظم تاجکستان کے قومی ہیرو اسماعیل سامانی کی یادگار پر پھول رکھیں گے، وہ قصر ملت کا دورہ کریں گے جہاں وہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم باہمی اشتراک کےحوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے، تقریب کے اختتام پر وزیراعظم اور تاجک صدر مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ تاجک صدر وزیر اعظم اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں قصر نوروز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے