وزیراعظم شہباز شریف آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے

شہباز شریف

(پاک صحافت) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کا روز لندن میں اپنی رہائش گاہ پر ہی گزارا۔ اس سے قبل ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نیویارک روانہ ہورہا ہوں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نیو یارک میں انتہائی مصروف وقت گزرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے