اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف ستمبر کے دوسرے ہفتے میں امریکا کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم کی دورہ امریکا کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79 واں اجلاس 10 ستمبر سے نیو یارک میں شروع ہوگا۔
جنرل اسمبلی میں سربراہان حکومت 24 ستمبر سے اپنی تقاریر کا آغاز کریں گے۔
Short Link
Copied