وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مشرق وسطی کی صورتحال پر کانفرنس میں شرکت کریں گے، مشرق وسطی کی صورتحال پرغور کیلئے سعودی عرب کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف آج (10 نومبر) کو ریاض پہنچیں گے، کل عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں فلسطین، لبنان سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اسلامی ممالک کے رہنماء مشرق وسطی کی صورتحال پر تجاویز دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے