اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں ق لیگ کے سربراہ اور سینیئر سیاستدان چوہدری شجاعت کا استقبال کیا اور ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق آج ہونے والی اہم ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کو اہم فیصلوں سے آگاہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے متعلق سمری وزیراعظم ہاوس کو موصول ہوگئی ہے جبکہ وزیراعظم اگلے ایک دو دنوں میں اس حوالے سے اہم فیصلہ کرنے والے ہیں۔
Short Link
Copied