وزیراعظم شہبازشریف کی پی بی اے کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے نو منتخب چیئرمین میاں عامر محمود، سینئر وائس چیئرمین سلمان اقبال اور وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمان کو مبارکباد دی۔ شہباز شریف نے تمام دیگر نومنتخب عہدیداران بشمول سیکرٹری جنرل شکیل مسعود، جوائنٹ سیکرٹری احمد زبیری اور فنانس سیکرٹری اطہر قاضی کو بھی مبارک باد دی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی بی اے کے تمام نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، میں پُرامید ہوں کہ نئے منتخب شدہ عہدیداران براڈ کاسٹنگ، براڈکاسٹنگ ہاؤسز کے مسائل کے حل اور ایسوسی ایشن کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے کہ نئے منتخب شدہ عہدیداران پاکستان میں براڈ کاسٹنگ کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے