وزیراعظم شہبازشریف کی لندن میں مختلف افراد سے اہم ملاقاتیں

شہبازشریف

لندن (پاک صحافت) وزیراعظم کی لندن میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف افراد سے اہم ملاقاتیں ہوئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں مصروفیات کیا ہیں۔ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی اپنی رہائش گاہ پر مختلف افراد سے ملاقاتیں ہوئیں، مختلف ممالک کے سرمایہ کار بھی شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف جمعہ کو کامن ویلتھ کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف جمعہ کی شام شاہ چارلس کے ہمراہ ڈنر میں شرکت کریں گے، وزیراعظم دیگر سربراہان مملکت کے ہمراہ کل شام بکنگھم پیلس جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف ہفتے کو شاہ چارلس کی تاج پوشی میں شریک ہوں گے، شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے