شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف کی غزہ کے اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ کے اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے سفاکانہ کارروائیوں کی تمام حدیں پار کردیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے افراد کے بلند درجات کیلئے دعا اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے بچوں پر حملہ کھلی جارحیت ہے، تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی۔ ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ جنگی جرائم پر اسرائیلی قیادت کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کو ظالمانہ کارروائیوں کی کڑی سزا دینا بھی ضروری ہے۔ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کروایا جائے۔ پاکستان ہر محاذ پر فلسطینی بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے