وزیراعظم شہبازشریف کیجانب سے پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ادویات مفت فراہم کرنے کا حکم جاری

وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے حکم جاری کیا ہے کہ پنجاب کی تمام سرکاری اسپتالوں میں ادویات کو مفت فراہم کیا جائے۔ اور اس پر جلد از جلد عملدرآمد کے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت جاری کی ہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کیلئے کوئی رقم نہ موصول کی جائے، شہباز شریف نے سرکاری ہسپتالون میں کینسر کے مریضوں کو ادویات نہ ملنے پر اظہار برہمی بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کو پنجاب کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) سے منسلک کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے