شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف کراچی پہنچ گئے، اہم فیصلے متوقع

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف کراچی میں کاروباری حضرات اور ایکسپورٹرز کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے دوران کراچی پورٹ پر معاملات میں بہتری کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں، وزیرِاعظم کراچی پورٹ کا دورہ کریں گے، آپریشنز کا جائزہ بھی لیں گے جبکہ انہیں کے پی ٹی،پورٹ قاسم اتھارٹی،پی این ایس سی سےمتعلق بریفنگ دی جائے گی۔

 وزیرِاعظم کو ملکی آمدنی میں اضافے،کاروباری برادری کوسہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیراعظم برآمدی ودرآمدی شعبے کی اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ لیں گے اور اس حوالے سے اہم فیصلے لیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے