اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے پشاور دھماکے میں شہید ہونیوالوں کیلئے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پشاور دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کے لیے 25 لاکھ فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کے لیے 25 ،25 لاکھ امداد کے ساتھ ساتھ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے لیے بھی 5 لاکھ فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب آزادکشمیر کے وزیراعظم تنویر الیاس نے بھی اپنے دورہ پشاور کے دوران واقعے میں شہید ہونے والوں کے لیے فی کس اڑھائی لاکھ اور زخمیوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور شہدا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
Short Link
Copied