وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کا نومنتخب ایرانی صدر کو مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف نے نومنتخب ایرانی صدر کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ایکس“ پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرے بھائی ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایران کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ہو۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے منتخب صدر ڈاکٹر پزشکیان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کی حیثیت سے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی اور تاریخی تعلقات ہیں، ہمیں باہمی فائدہ مند تعاون کے ذریعے اپنے دونوں عوام کے روشن مستقبل کو یقینی بنانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے