اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف نے نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور مختلف امور پر مشاورت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا قائد مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے رابطہ ہوا ہے، جس میں سپریم کورٹ فیصلے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی گئی ہے۔ اس دوران دونوں رہنماوں نے سیاسی جدوجہد کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطہ کریں گے، وزیراعظم حکومتی اتحادیوں کو عدالتی فیصلے کے بعد کی حکمت عملی پر اعتماد میں لیں گے۔
Short Link
Copied