اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی فائنل کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے نام اہم پیغام جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم پاکستان! آپ نے فائنل تک پہنچنے کیلئے تمام مشکلات کو شکست دی، جانتا ہوں آپ میں جیتنے کا جذبہ، حوصلہ اور عزم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ٹیم کے نام پیغام میں مزید کہنا ہے کہ اپنے آپ پر یقین رکھیں اور اپنا بہترین کھیل کھیلیں، پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے۔ یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔
Short Link
Copied