شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف کا فلسطینی دھڑوں کے باہمی معاہدے پر بیجنگ اعلامیہ کا خیرمقدم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف نے فلسطینی دھڑوں کے باہمی معاہدے پر بیجنگ اعلامیہ کا خیرمقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے بیان جاری کرتے ہوئے فلسطینی دھڑوں کے باہمی معاہدے پر بیجنگ اعلامیہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن، ریاست کی مضبوطی اور موثر آواز کیلئے فلسطینی دھڑوں کے درمیان اتحاد ناگزیر تھا۔

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ طویل عرصے سے فلسطینی عوام نے درد اور تکلیف کے سوا کچھ نہیں دیکھا، آج کا معاہدہ امید دلاتا ہے کہ دیرپا امن حاصل کیا جاسکتا ہے، دنیا کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

انہوں نے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی وحشیانہ تشدد بند کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10 ماہ کے دوران تقریباً 40 ہزار بے گناہ فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی مسئلہ فلسطین کےحل کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے