اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ خیبرپختونخوا کے اضلاع نوشہرہ اور چارسدہ کا دورہ کرکے جانی و مالی نقصان کا قریب سے جائزہ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ خیبرپختونخوا کے اضلاع نوشہرہ اور چارسدہ کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں سیلابی صورت حال اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو نوشہرہ اور چارسدہ میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم مہمند ڈیم کی جگہ کا دورہ بھی کریں گے، دورے کے دوران وزیراعظم کو مہمند ڈیم پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
Short Link
Copied