وزیراعظم شہبازشریف کا بغیر پروٹوکول کے لاہور کا دورہ

شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے بغیر پروٹوکول کے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور عام شہریوں کو درپیش مشکلات کا نزدیک سے جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا، وزیراعظم بغیر پروٹوکول شہر کے دورے پر نکلے اور متعدد مقامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران موٹر سائیکل سوار شہریوں نے ان کے حق میں نعرے لگائے جبکہ وزیراعظم نے ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا۔

اس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت کا عوام سے تعلق نہ ہونے کے برابر تھا، پچھلے دور حکومت میں کرپشن عروج پر تھی، بجلی کی لوڈشیڈنگ کو بھی کنٹرول نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جیل روڈ، کلمہ چوک، مال روڈ، گلبرگ اور مزنگ کا دورہ کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے