اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے سفیر نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران قطر کے سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو امیر قطر کا نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا ہے وزیراعظم نے کامیاب ترین فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی پر قطر کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے ورلڈ کپ کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو سراہا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اس موقع پر دونوں ملکوں کے تعلقات کو ٹھوس اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے کام کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
Short Link
Copied