وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

شہباز شریف

ابوظہبی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات پہنچنے پر پاکستانی سفیر، سفارتی اہلکاروں اور اماراتی اعلی حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کا بھرپور طریقے سے استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے سابق ممبر شیخ سعید بن زاید آل نہیان کے انتقال پر تعزیت کیلئے شاہی محل جائیں گے، شیخ سعید بن زاید آل نہیان کا انتقال گزشتہ روز ہوا تھا۔

یاد رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی اس دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے