شہبازشریف بلاول بھٹو

وزیراعظم شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات ختم، اہم معاملات زیر غور آئے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات ختم ہوگئی ہے، ملاقات کے دوران اتحادی امور، حکومتی معاشی پالیسیوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان پنجاب میں تحریری معاہدے پر عملدرآمد کے متعلق بھی بات چیت کی گئی، ملاقات میں شیری رحمان،پرویزاشرف اورنوید قمر شریک ہوئے۔

دونوں رہنماوں نے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں قانون سازی پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے وفد کو سندھ کے امور پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

شہبا شریف نے پیپلز پارٹی کے وفد کے اعزاز میں پر تکلف عشائی بھی دیا جس میں مہمانوں کی دیسی مرغ سمیت دیگر کھانوں سے تواضع کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے