وزیراعظم شہبازشریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف میں ملاقات متوقع

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) قرض پروگرام بحالی مشن کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف میں ملاقات متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایم ڈی آئی ایم ایف کو قائل کرنے کی آخری کوشش کی جائے گی۔ آئی ایم ایف قرض پروگرام بحالی کے جتن جاری ہیں۔ تمام تر نظریں پیرس پر لگ گئیں جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی، آئی ایم ایف کے درمیان ملاقات متوقع ہے جس میں معاہدے کیلئے قائل کرنے کی آخری کوشش کی جائے گی۔

آئی ایم ایف کے ساڑھے 6 ارب ڈالر توسیعی قرض پروگرام کی بحالی کا مشن، پاکستان کے پاس وقت بہت کم رہ گیا، قرض پروگرام کی مدت میں محض نو روز رہ چکے ہیں، نویں اقتصادی جائزے کی کامیاب تکمیل اور نئی قسط کے حصول کیلئے وزیراعظم اور وزیر خزانہ خود میدان میں آگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے