وزیراعظم سے سعودی عرب کی شوری کونسل کے چیئرمین کی وفد کے ہمراہ ملاقات

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کی شوری کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ محمد ابراہیم الشیخ اور ان کے وفد نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے اس سال کئی بار سعودی عرب کے دورے کا موقع ملا، جو پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے تعلقات کی عکاسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سعودی عرب کو "فیفا ورلڈ کپ 2034” کی میزبانی ملنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور یقین ہے کہ سعودی عرب اس ایونٹ کا بہترین طور پر انعقاد کرے گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا انتہائی اہم ستون ہیں، پاکستان کی حکومت اور عوام مشکل وقت میں سعودی عرب کی طرف سے فراہم کی جانے والی مدد کو دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے