اسلا آباد (پاک صحافت) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمیعت علما اسلام کے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری اور انجینئر محمد عثمان بادینی شامل ہیں۔
ملاقات کے دوران صوبہ بلوچستان اور متعلقہ حلقوں کے ترقیاتی امور پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Short Link
Copied