اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی ہے جس میں سیاسی و خارجہ امور پر مشاورت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔
اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم پاکستان کو وزارت خارجہ کے حوالے سے مختلف امور سے بھی آگاہ کیا۔