وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، سندھ کے شہری علاقوں کیلئے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی

اسلام آباد (پاک صحافت) ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے سندھ کے شہری علاقوں کے لئے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے وزیر اعظم سے آئینی ترمیم، کراچی حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں کیلئے ڈیولپمنٹ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت کی۔ جس پر وزیراعظم شہبازشریف نے سندھ کے شہری علاقوں کے لئے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے ملاقات میں بجلی کے نرخوں میں کمی کے مطالبے پر عملدرآمد پرزور دیا ہے۔ وزیراعظم نے بجلی کے نرخوں میں کمی پر مل کر کام کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ ایم کیوایم نے شہباز شریف سے اپنے لاپتا کارکنان کی جلد بازیابی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے