شہبازشریف آصف زرداری

وزیراعظم سے آصف زرداری کی دوسری اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی 8 دن میں آج دوسری ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس ملاقا ت میں پی ٹی آئی کی طرف سے اسمبلیوں کی تحلیل سمیت دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان آج ہونے والی ملاقات میں پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کے متعلق گفتگو کی گئی ہے اور پی ٹی آئی کی جانب سے کی جانے والی تمام سازشوں کا بھرپور جواب دینے پر مشاورت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ منگل کو نئے آرمی چیف کی تقرری سے پہلے پی پی کے شریک چیئرمین اچانک وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے کیپٹیو پاورپلانٹس کو گیس کی فراہمی منقطع کرنے کی ہدایت میں نرمی کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت توانائی کے ذرائع نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے