وزیراعظم سے امریکی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

شہبازشریف امریکی سفیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم وزیراعظم ہاؤس آئے اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

دریں اثنا وزیراعظم سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بھی ملاقات کی ہے اور شہباز شریف کو اپنے حالیہ دورہ چین اور اس دوران چینی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں پر بریفنگ دی ہے۔ ملاقات میں وزارت منصوبہ بندی سے متعلقہ امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے