اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے آصف زرداری کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اسحاق ڈار، ایاز صادق، سعد رفیق اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی ہے۔
ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال میں دونوں رہنماوں کی ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔ امکان ہے کہ ملاقات کے بعد اتحادی جماعتوں کی جانب سے سیاسی سطح پر اہم فیصلے کئے جائیں گے۔