وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر قازقستان پہنچ گئے

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قازقستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچ گئے ہیں۔ آستانہ پہنچنے پر وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے شہبازشریف کا استقبال کیا، اس دورے میں کابینہ ارکان اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سیکا کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف 13 اکتوبر کو سیکا سمٹ سے خطاب کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف مختلف عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے