وزیراعظم دورے پر داسو پہنچ گئے، چینی سفیر ہمراہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 1 روزہ دورے پر داسو پہنچ گئے، چین کے سفیر کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف داسوڈیم پر ترقیاتی کام کا جائزہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم داسو منصوبے پر چینی کمپنی کے انجینئرز سے بھی ملاقات کریں گے۔ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک چینی انجینئرز کی میتیں لے کر چین پہنچ گئے ہیں۔ میتیں پاکستان ایئرفورس کے طیارے سے چینی صوبے کے شہر اوہان منتقل کی گئیں۔

اس سے پہلے بشام خودکش حملے میں ہلاک 5 چینی انجینئرز کےلیے نورخان ایئربیس پر پھول رکھنے کی تقریب میں صدر پاکستان، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی جانب سے پھول رکھے گئے۔ اس موقع پر تیس سیکنڈز کی خاموشی بھی اختیار کی گئی اور میتیں چین روانہ کردی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے