اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اپنی کرسی اور اقتدار کو ہاتھ سے جاتے دیکھ کر وزیراعظم عمران خان اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں جس کی وجہ سے انہیں سب غدار نظر آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کو ویلکم آپ کرتے ہو، کشمیر کا معاہدہ آپ کرتے ہو، سی پیک کو رول بیک آپ کرتے ہو اور الزام ہم پر لگاتے ہو کہ یہ مودی کو دعوتیں دیتے تھے؟۔
خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک گیم چینجر تھا جو کہ ہم لے کر آئے، کوئی ایسا پراجیکٹ بتاو جو تم نے مکمل کیا ہو؟ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کوئی تیس مار خان ہیں؟ آپ نے کیا ہی کیا ہے؟ اگر آپ کو شوق ہے تو چڑھ جاو کنٹینر پر۔