اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا مختصر دورہ کریں گے، ذرائع کے مطابق دورہ کوئٹہ کے دوران وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ہوں گے۔
تٖفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کےمختصر دورے پر آج بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچیں گے۔ خیال رہے کہ کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچنے پر ایئرپورٹ سے گورنر ہاؤس جائیں گے۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں 34 ویں نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔
Short Link
Copied