وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات، مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے مجوزہ آئینی ترامیم پر بھی بات چیت کی۔

ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور اتفاق کیا گیا کہ جے یو آئی سربراہ کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ 48 گھنٹوں میں بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے یہ دوسری ملاقات تھی۔ ملاقات میں خورشید شاہ، نوید قمر، جمیل سومرو اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی شریک ہیں۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نوید قمر نے کہا کہ جے یو آئی سربراہ کا اختلاف آئینی عدالت کے طریقہ کار سے ہے۔ کل اسپیشل کمیٹی میں مولانا فضل الرحمان موجود تھے، وہاں یہ بات ہوئی کہ جس پر سب متفق ہیں، وہ لے کر آئیں۔ ملاقات میں شریک ایک اور پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مجوزہ آئینی ترمیم پر ہم اور مولانا فضل الرحمان متفق ہوں گے تو حکومت کو بتائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے