لاہور (پاک صحافت) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ٹیم کی کاوشوں سے مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی آر میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے وزیراعلی کی معان خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان میں قیمتوں میں کمی ہر حکومت کیلئے ایک چیلنج ہوتا ہے، صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری تھی کہ اشیا کی قیمتوں کو کم کرے، وزیراعلی مریم نواز کی حکومت نے رمضان میں عام آدمی کیلئے جو کام کئے وہ قابل تعریف ہیں، پنجاب حکومت نے پرائس کنٹرول کیلئے کوششیں کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ کل پنجاب کابینہ نے 120 ایجنڈا آئٹم منظور کی ہیں، وزیراعلی مریم نواز نے کابینہ میں 15 لاکھ خاندانوں کو راشن کارڈ دینے کی منظوری دی، بھکر میں ایئرایمبولینس کی سہولت کیلئے منظوری دی گئی، پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بننے جا رہا ہے۔ جنسی جرائم کیلئے سپیشل کرائم یونٹ بنایا جائے گا، باقاعدہ سائنسی طریقے سے انویسٹی گیشن ہو گی، ملزمان کو سزائیں دلوانا وزیراعلی مریم نواز کے ایجنڈے میں شامل ہے، وزیراعلی خصوصی افراد کیلئے سپیشل کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا ہے، انہوں نے رمضان المبارک میں ہر چیز کو خود مانیٹر کیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعلی کی معان خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے رمضان نگہبان پیکیج سے 30 ارب روپے ریلیف کی مد میں دیا گیا، 26 لاکھ سے زائد خاندان کیش وصول کر چکے ہیں، سلسلہ ابھی جاری ہے۔