اسلام آباد (پاک صحافت) عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں ملک بھر میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے جس کے روک تھام کے لئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاو کے باعث ٹرینوں، بسوں اور ہوائی سفر کے دوران ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جب تک کورونا ہے، ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی، مذہبی اجتماعات سے متعلق بھی غور کر رہے ہیں۔
وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے خدشات موجود ہیں، فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا کے ٹیسٹ بڑھائے جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب تک صرف ان لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں علامات تھیں، کورونا بوسٹر ویکسینیشن سے متعلق مہم بھی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔