امین الحق

وزارت آئی ٹی ایسے کسی بھی مداخلت کے خلاف ہے جس سے ترقی رکتی ہو، امین الحق

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ جب کسی سوشل میڈیا ایپ پر پابندی لگی تو وزارتِ آئی ٹی نے اس پر آواز اٹھائی۔ اس حوالے سے امین الحق نے کہا ہے کہ وزارت آئی ٹی ایسے کسی بھی مداخلت کے خلاف ہے جس سے ترقی رکتی ہو۔

تفصیلات کے مطابق امین الحق نے جاری بیان میں کہاکہ ساڑھے تین سال میں 77 ارب روپے کی لاگت سے آئی ٹی منصوبے شروع کیے، آج 3 سال مکمل ہونے پر آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ملک میں آئی ٹی پارکس بنائے گئے اور مختلف پالیسیاں پاس کرائی گئیں، کوشش کی کہ آئی ٹی میں چیزوں کو آگے لے کر جائیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے مزید کہا کہ  ملک میں موبائل فون مینوفیکچرنگ کمپنیاں بنائی گئیں جس کے باعث آج موبال فون یہاں بن رہا ہے، پہلی دفعہ پاکستان نے اسمارٹ فون ایکسپورٹ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے