وزارت اطلاعات نے وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی منسوخی کی افواہوں کی تردید کر دی

مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت اطلاعات نے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کی منسوخی کی تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ ترکیہ کی منسوخی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کی منسوخی کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ ترکیہ کی منسوخی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف فریگیٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے جمعے کو ترکیہ روانہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے