ادارہ صحت

وزارتیں ختم کرنے کے وزیراعظم کے احکامات پر عمل درآمد شروع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتیں ختم کرنے کے وزیراعظم کے احکامات پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے تمام منصوبے متعلقہ صوبوں کے حوالے کئے جائیں گے۔ وزارت صحت کو ختم کرکے نیا ڈویژن اور ملازمین کو سرپلس پول بھیجنے کی تجویز سامنے آگئی۔

اسلام آباد کے اسپتال اور ڈی ایچ او آفس پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی تجویز ہے۔ پمز اور پولی کلینک اسپتال کی صفائی اور سیکیورٹی کے شعبے آؤٹ سورس ہوں گے۔

بین الصوبائی رابطہ کی وزارت میں سوشل سیکٹر افئیر ونگ بنانے کی تجویز ہے۔ نیا ونگ صوبوں کے ساتھ صحت اور آبادی سے متعلق امور دیکھے گا۔ شیخ زید اسپتال اور این آئی سی وی ڈی صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے