کراچی (پاک صحافت) ورلڈ بینک کے آپریشن منیجر نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ جس میں سکھر بیراج کی بحالی اور نئے بیراج کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے آپریشن منیجر کی ملاقات میں سکھر بیراج کی تعمیر کیلئے فزیبلٹی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات میں کہا ہے کہ فزیبلٹی میں نئے بیراج کی لوکیشن کا بھی تعین کیا جائے۔
ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ ملاقات میں ورلڈ بینک پراجیکٹ معاملات پر بھی بات چیت ہوئی، گڈو بیراج کے سسٹم کی بہتری کا پروجیکٹ ختم ہونے والا ہے، سندھ حکومت گڈو بیراج کے امپرومینٹ پروجیکٹ میں توسیع چاہتی ہے۔
Short Link
Copied