واپڈا

واپڈا کا پن بجلی کے نئے منصوبے شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) واپڈا نے ملک  بھر میں پن بجلی کے نئے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا پن بجلی کے زیر تعمیر منصوبوں کی مرحلہ وار تکمیل سے 2030 تک نیشنل گرڈ میں مزید 10 ہزار میگاواٹ کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی کا اضافہ کرے گا۔ پن بجلی کی موجودہ پیداوار بڑھا کر دوگنا یعنی کم و بیش 20 ہزار میگاواٹ کی جائے گی، ان منصوبوں کے مکمل ہونے پر ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت میں بھی 12 ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق واپڈا کے ان زیرتعمیر منصوبوں میں دیامر بھاشا ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، مہمند ڈیم، تربیلا کا پانچواں توسیعی منصوبہ، نائے گاج ڈیم، کرم تنگی ڈیم، کچھی کینال اور کے فور پراجیکٹ قابل ذکر ہیں۔ یہ منصوبے 2024 سے 2030 کے دوران مرحلہ وار مکمل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

اقلیتی برادری کیلئے امدادی سکیم کا اجرا خوش آئند ہے۔ احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے