لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وائٹ پیپر چھاپنے سے الیکشن 2018 میں آپ کے کالے کرتوت سفید نہیں ہو جائیں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وائٹ پیپر ٹیریان، بنی گالہ محل، گھڑی چوری اور 190 ملین پاؤنڈ کی ڈکیتی پر بھی چھاپیں۔ طلال چوہدری نے سوال کیا کہ خیبر پختونخوا میں الیکشن کیا بشریٰ بی بی نے کرائے ہیں؟ اپنی پارٹی میں جعلی اور فراڈ الیکشن کرانے والے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کس منہ سے کر رہے ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ معیشت پھر چل پڑی ہے، مہنگائی کم ہو رہی ہے، پی ٹی آئی والے جوڈیشل کمیشن نہیں کمیشن مانگ رہے ہیں، وہ مذاکرات نہیں این آر او مانگ رہے ہیں۔
Short Link
Copied