ن لیگ کے دو سابق ارکان اسمبلی کی پارٹی میں واپسی

مسلم لیگ ن

گجرات (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کو سیاسی میدان میں بڑی کامیابی مل گئی، دو سابق ارکان اسمبلی کی پارٹی میں واپسی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گجرات سے سابق ارکان اسمبلی ملک حنیف اعوان اور ملک جمیل کی مسلم لیگ ن میں واپسی ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف سے ملک حنیف اعوان اور ملک جمیل نے ملاقات بھی کرادی گئی ہے، اس ن لیگ کے سینیئر رہنما موقع عطا تارڑ بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ن لیگ کو گجرات میں مزید مضبوط کرنے اور مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی کی واپسی سے گجرات میں ن لیگ مزید مضبوط ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے