اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے لانگ مار چ کا نا م اور اس سے متعلق پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ن لیگ کے پلان کے مطابق ن لیگ کا مارچ 24 تاریخ کو دن 1 بجے لاہور ماڈل ٹاؤن سے اسلام آباد کے لیے شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ سے متعلق جاری پلان میں مسلم لیگ ن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کا لانگ مارچ 26 مارچ کو راولپنڈی پہنچے گا، مسلم لیگ ن کا لانگ مارچ 18 مقامات پر پڑاؤ کرے گا، ن لیگ کا مارچ 24 مارچ کی رات گوجرانوالہ میں قیام کرے گا۔ اعلامیے کے مطابق 25 مارچ کو ن لیگ کے ورکرز سرائے عالمگیر میں رات گزاریں گے جبکہ 26 کی رات لیگی کارکنان راولپنڈی میں رات گزاریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کیے گئے مارچ سے متعلق نئے اعلامیے کے مطابق لانگ مارچ کو ’مہنگائی مکاؤ مارچ‘ کا نام دیا گیا ہے۔