لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف جیل سے رہا ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد ن لیگی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف کو آج ضمانت ملنے کے بعد جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ جیل کے باہر لیگی کارکنوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا ہے۔ اس دوران ان پر گل پاشی بھی کی گئی اور ان کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔
جیل سے رہائی کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے اپنی جان بھی قربان کرنے کو تیار ہوں۔ محب وطن ہونے کا سرٹیفکیٹ کسی سے نہیں لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ بائیس کروڑ عوام کے پاکستان کو پاکستان کھپے کہیں گے۔
Short Link
Copied