سلیم خان

ن لیگ کیساتھ ہمارا محبت کا نہیں مجبوری کا الائنس ہے۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ ہمارا محبت کا نہیں مجبوری کا الائنس ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پارٹی رہنماؤں، تاجروں، صنعتکاروں سے ملاقاتیں کی ہیں، ملک اس وقت مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے، یہ مناسب نہیں کہ ہم گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر صرف عوام کی پریشانی کو دیکھتے رہیں۔

ذرائع کے مطابق سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے لوگوں اور اپنی پارٹی کے پاس آئے ہیں، کوشش ہے کہ گورنر کے عہدے کا استعمال کرکے لوگوں کو آسانیاں دیں، ہم حکومت کے ساتھ نہیں ہیں، ن لیگ کے ساتھ ہمارا محبت کا نہیں مجبوری کا الائنس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کو آفر کی تھی کہ پنجاب میں حکومت بنائیں، ہمیشہ کی طرح الیکشن کے بعد دھاندلی کا شور مچتا ہے۔ ہم نے صرف حکومت میں آئینی عہدے لیے، پنجاب میں پیپلزپارٹی کا نمائندہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے