لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن نے پنجاب کے نئے وزیراعلی کے لئے حمزہ شہباز کا نام پیش کیا ہے اور آج کاغذات جمع کروائے جائیں گے، ن لیگ کا دعوی ہے کہ ایوان میں ان کو اکثریت حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی کی باہمی مشاورت سے حمزہ شہباز کا نام وزیراعلی کے لئے نامزد کر دیا گیا ہے، اس بارے میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی طرف سے یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے 186 ارکان کا ہدف حاصل کر لیا ہے اور وہ ایوان میں یہ تعداد ثابت بھی کریں گے۔ ترین گروپ کی جانب سے بھی انہیں نہ صرف مکمل سپورٹ حاصل ہے بلکہ علیم گروپ کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی بھی ان کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔
Short Link
Copied