ن لیگ کا ہنگامی اجلاس، شہباز شریف سینئر قیادت کے ہمراہ لندن پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت)  پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت  ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر اعظم شہباز شریف سینئر قیادت کے ہمراہ لندن پہنچ گئے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگی وزراء کو ملاقات کے لیے لندن طلب کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء اسلام آباد سے لندن روانہ ہوئے ہیں جہاں ان کی ملاقات نواز شریف  سے ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم  شہبازشریف برٹش ایئر ویز کی پرواز بی اے 260  سے لندن روانہ ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکت کیلئے شاہد خاقان عباسی لندن میں پہلے سے موجود ہیں۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس کے بعد حکومتی ترجمان نے کہا کہ دورے کا مقصد ملک کو درپیش اہم مسائل پر مشاورت ہے جس پر انہوں نے زور دیا کہ سیاسی جماعتوں میں یہ کوئی غیر معمولی عمل نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کا اہم ایجنڈا اس بات پر بات چیت ہو گا کہ یا تو پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری رکھی جائے یا پھر نرخوں میں اضافہ کیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے