لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن نےحقائق عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیانیے کیخلاف حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس ضمن مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز تنظیمی کنونشنز اور عوامی اجتماعات کے ذریعے عوام تک حقائق پہنچائیں گی۔ مریم نواز پیر کو قصور میں عوامی سطح پر تنظیمی کنونشن کے دوران عمران خان کے مقامی اور انٹرنیشنل ہینڈلرز کو بے نقاب اور اہم حقائق کا انکشاف کریں گی۔
دریں اثنا ایک ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکلات جتنی بھی ہوں وزیراعظم کا مقابلہ کرنے کا جذبہ بلند ہے۔ انہوں نے کہا اعلانات ہر کوئی کرتا ہے جو میدان میں اُترے اسے شہباز شریف کہتے ہیں، پاکستان مشکلات کو شکست دے گا۔
Short Link
Copied