ن لیگ کا بجٹ اجلاس؛ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے پر اتفاق

مسلم لیگ ن

لاہور (پاک صحافت) آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے بڑوں کی بیٹھک میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جاتی امراء لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت آئندہ بجٹ کے حوالے سے ساڑھے 3 گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طویل مشاورتی اجلاس میں آئندہ بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے اقدامات کی تجاویز پر مشاورت کی گئی، وفاقی و صوبائی سطح پر عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات بارے تجاویز لی گئیں۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے وفاقی وزراء اور سیکرٹریز نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے ممکنہ ریلیف کے اقدامات کی تجاویز پیش کیں، پارٹی قائدین نے بھی عوام کو ہر ممکنہ ریلیف دینے بارے اپنی اپنی تجاویز شرکاء کے سامنے رکھیں۔

شرکاء نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے کم از کم 200 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو ریلیف دینے اور وفاقی بجٹ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کے مطابق مرتب کیے جانے پر اتفاق کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے